سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے نیپال کی سبکدوش ہونے والی سفیر سروس لامسل ادھیکاری کی الوداعی ملاقات

اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے پاکستان میں نیپال کی سبکدوش ہونے والی سفیر سروس لامسل ادھیکاری نے بدھ کو یہاں الوداعی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران سیکرٹری خارجہ نے نیپال کے ساتھ کثیر الجہتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے علاقائی تعاون کے لئے سارک میں نیپال کے قائدانہ کردار کو سراہا اور دو طرفہ …

اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے پاکستان میں نیپال کی سبکدوش ہونے والی سفیر سروس لامسل ادھیکاری نے بدھ کو یہاں الوداعی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران سیکرٹری خارجہ نے نیپال کے ساتھ کثیر الجہتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے علاقائی تعاون کے لئے سارک میں نیپال کے قائدانہ کردار کو سراہا اور دو طرفہ تعلقات کومزیدبڑھانے میں اہم کردار ادا کرنے پر نیپالی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔