سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ سمیرا نذیر صدیقی کا ”کیپٹل انوسٹمنٹ سمٹ اینڈ ایکسپو 2018ئ“ سے خطاب

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی)سرمایہ کاری بورڈ کی سیکرٹری سمیرا نذیر صدیقی نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری بورڈ تمام شراکت داروں کی مشاورت سے ملک میں کاروباری آسانیوں اور کاروبار کرنے کے مواقع بڑھانے کے حوالہ سے (ڈوئنگ بزنس پلان) مرتب کر رہا ہے جس میں مختلف اصلاحات متعارف کرائی جائیں گی تاکہ کاروباری مواقع کے حوالہ سے پاکستان کی رینکنگ کو مزید بہتر بنایا جا …

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی)سرمایہ کاری بورڈ کی سیکرٹری سمیرا نذیر صدیقی نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری بورڈ تمام شراکت داروں کی مشاورت سے ملک میں کاروباری آسانیوں اور کاروبار کرنے کے مواقع بڑھانے کے حوالہ سے (ڈوئنگ بزنس پلان) مرتب کر رہا ہے جس میں مختلف اصلاحات متعارف کرائی جائیں گی تاکہ کاروباری مواقع کے حوالہ سے پاکستان کی رینکنگ کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ پاکستان گارنٹی ایکسپورٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے زیر اہتمام تین روزہ ”کیپٹل انوسٹمنٹ سمٹ اینڈ ایکسپو 2018ئ“ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت حکومت کے عزم، بنیادی اصلاحات کے پروگرام کے نتیجہ میں تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور یہاں پر تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ نے اس بات کا خصوصی تذکرہ کیا کہ گذشتہ چند سال کے دوران پاکستان کی سرمائے کی مارکیٹ مسلسل ترقی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مورگن سٹینلے کیپٹل انٹرنیشنل نے حال ہی میں پاکستان کی مارکیٹ کو فرنٹیئر مارکیٹ سے ایمرجنگ مارکیٹ کا درجہ دیا ہے جو قومی معیشت کی تیزی سے ترقی کا ثبوت ہے۔

مزید خبریں