سیکرٹری منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات شعیب احمد صدیقی کی وفد سے ملاقات میں گفتگو

سی پیک صنعتی ترقی کے نئے مرحلے میں داخل، نجی شعبے کو فعال اور نمایاں کردار ادا کرنا ہوگا، سیکرٹری منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات شعیب احمد صدیقی کی وفد سے ملاقات میں گفتگو اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) سیکرٹری منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ سی پیک صنعتی ترقی کے نئے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے جہاں نجی شعبے کوفعال …

سی پیک صنعتی ترقی کے نئے مرحلے میں داخل، نجی شعبے کو فعال اور نمایاں کردار ادا کرنا ہوگا، سیکرٹری منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات شعیب احمد صدیقی کی وفد سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) سیکرٹری منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ سی پیک صنعتی ترقی کے نئے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے جہاں نجی شعبے کوفعال اور نمایاں کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے گزشتہ روز پلاننگ کمیشن میں وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک جیسے گیم چینجر منصوبے کوچین و پاکستان نے ایک عزم کے ساتھ عملی جامہ پہنایا، منصوبے کے تحت صنعتی ترقی کو فروغ دیا جارہا ہے تاکہ پاکستان کے کم ترقی یافتہ علاقوں میں خوشحالی و ترقی کا نیا سفر شروع ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ سب کے لئے ہیں جس کے تحت پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا ایک کامیاب صنعتی انقلاب برپا ہوگا۔ سیکرٹری پلاننگ نے کہا کہ سی پیک کے تحت صنعتی تعاون اہم مرحلے میں داخل ہوچکا ہے جہاں پاکستان اور چینی ماہرین و حکام خصوصی اقتصادی زونز کو ترقی دینے اور سرمایہ کاری کے لئے اقدامات میں مصروف ہیں۔ انہوں نے اس امر کا اظہار کیا کہ اس سارے عمل میں حکومت نے بزنس کمیونٹی کو ہر سطح پر نمائندگی دی ہے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حکومت انتہائی شفاف انداز میں اس شعبے کو ترقی دیکر مقامی کاروباری طبقے کو ہر ممکن استفادے کے مواقع فراہم کررہی ہیں۔

Leave a Reply