سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور ایران کے ڈپٹی وزیر خارجہ سید عباس ارغاچی کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت پاکستان اور ایران نے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

بھارتی پارلیمنٹ کی نئی قانون سازی کشمیریوں کو حق خودارادیت سے محروم کرنے کا ایک اور فریب ہے، ترجمان دفتر خارجہ کی بریفنگ

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) پاکستان اور ایران نے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے جمعہ کو سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور ایران کے ڈپٹی وزیر خارجہ سید عباس ارغاچی کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران پایا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے ٹویٹ کے مطابق سیکریٹری خارجہ نے جمعہ کو ایران کے ڈپٹی وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ گفتگو کے دوران باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث لائے گئے۔ فریقین نے دونوں کے درمیان تعاون کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ تہمینہ جنجوعہ نے خطے میں کشیدگی میں کمی اور امن کیلئے پاکستان کی مسلسل کوششوں اور خواہش کے عزم کا اعادہ کیا۔