سیکورٹی فورسز کا ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن ، خفیہ ٹھکانوں سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

راولپنڈی ۔ یکم مارچ (اے پی پی)سیکورٹی فورسز نے ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر مبنی آپریشن (آئی بی او) کے دوران خفیہ ٹھکانوں سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت ڈیرہ بگٹی کے علاقوں کابو، مستونگ، سنجاوی، ڈکی اور دائیواد کے علاقوں میں آئی بی او کے دوران مشتبہ خفیہ مقامات پر چھاپوں کے …

راولپنڈی ۔ یکم مارچ (اے پی پی)سیکورٹی فورسز نے ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر مبنی آپریشن (آئی بی او) کے دوران خفیہ ٹھکانوں سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت ڈیرہ بگٹی کے علاقوں کابو، مستونگ، سنجاوی، ڈکی اور دائیواد کے علاقوں میں آئی بی او کے دوران مشتبہ خفیہ مقامات پر چھاپوں کے دوران جدید اسلحہ، خود کش جیکٹس، آر پی جی راکٹس، سب مشین گنز، بارودی سرنگیں، ڈیٹو نیٹرز اور دیگر نوعیت کا اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔