اسلام آباد کے سیکٹرز ایف14 اور ایف15 میں تیزی سے ترقیاتی کام جاری ہیں جہاں سڑکوں کی تعمیر اور نالوں کی چینلائزیشن کا کام بھرپور رفتار سے جاری ہے جبکہ گرڈ اسٹیشن کا مقام بھی حتمی طور پر طے کر لیا گیا ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) سے گفتگو کرتے ہوئے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ سیکٹر ایف 15 میں بڑے …
سیکٹرز ایف14 اور ایف15 میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):اسلام آباد کے سیکٹرز ایف14 اور ایف15 میں تیزی سے ترقیاتی کام جاری ہیں جہاں سڑکوں کی تعمیر اور نالوں کی چینلائزیشن کا کام بھرپور رفتار سے جاری ہے جبکہ گرڈ اسٹیشن کا مقام بھی حتمی طور پر طے کر لیا گیا ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) سے گفتگو کرتے ہوئے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ سیکٹر ایف 15 میں بڑے پیمانے پر کام شروع ہو چکا ہے، جہاں اندرونی رابطہ سڑکوں اور نالوں کی چینلائزیشن پر مسلسل پیش رفت ہو رہی ہے جو مجموعی انفراسٹرکچر منصوبے کا حصہ ہے۔ سیکٹر ایف 14 میں بھی ترقیاتی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں۔ رسائی سڑکوں تعمیر کی جا چکی ہیں جبکہ بھاری مشینری سائٹ پر مسلسل کام کر رہی ہے۔ سیکٹر کے ایک بڑے حصے پر عملی کام کا آغاز ہو چکا ہے۔
اس منصوبے کا کل رقبہ تقریباً 10,875 کنال پر مشتمل ہے۔ مجموعی منصوبہ بندی کے تحت گرڈ اسٹیشن کے لیے مقام بھی مختص کر لیا گیا ہے۔ دریں اثنا سیکٹر ایف15/4 میں اہم انفراسٹرکچر پر نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ کلورٹ نمبر 6 کی کنکریٹنگ مکمل ہو چکی ہے جبکہ اس کے ڈھانچے کی بنیاد پر اس وقت کام جاری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ نالوں کی چینلائزیشن بھی تیزی سے جاری ہے اور سائٹ پر مشینری سرگرمِ عمل ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ مختلف حصوں میں ترقیاتی کام تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے جو منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے ادارے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے








