راولپنڈی۔28دسمبر (اے پی پی):سیکیورٹی فورسز نے قلات میں فتنہ الہندوستان کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق 27 دسمبر کو سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں فتنہ الہندستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران …
سیکیورٹی فورسز کا قلات میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن،چار دہشتگرد ہلاک

مزید خبریں
راولپنڈی۔28دسمبر (اے پی پی):سیکیورٹی فورسز نے قلات میں فتنہ الہندوستان کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق 27 دسمبر کو سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں فتنہ الہندستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا،ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیاجو علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے۔
علاقے میں موجود کسی بھی دیگر بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظوری سے شروع کئے گئے وژن "عزمِ استحکام” کے تحت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بلاامتیاز انسداد دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی تاکہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔








