سی پیک سمیت مختلف شعبوں میں چینی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ، قیصر احمد شیخ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ سی پیک سمیت مختلف شعبوں میں چینی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،نوجوان نسل پاک-چین تعلقات کے مستقبل کی ضامن ہے، دونوں ممالک کی دوستی ہر عالمی چیلنج میں مضبوط رہی۔بورڈ آف سرمایہ کاری سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر ’واٹر کیوب کپ‘ چینی گیتوں کے مقابلے میں بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ سی پیک سمیت مختلف شعبوں میں چینی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،نوجوان نسل پاک-چین تعلقات کے مستقبل کی ضامن ہے، دونوں ممالک کی دوستی ہر عالمی چیلنج میں مضبوط رہی۔بورڈ آف سرمایہ کاری سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر ’واٹر کیوب کپ‘ چینی گیتوں کے مقابلے میں بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔

پاکستان اور چین کے درمیان 75 سالہ سفارتی تعلقات کا شاندار جشن، ثقافتی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ اس موقع پروفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے اپنے خطاب میں پاک-چین دوستی کو معاشی ترقی اور سرمایہ کاری سے جوڑ تے ہوئےکہا کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ کے تحت چین کے ساتھ اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لئے پر عزم ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایسے ثقافتی پروگرام سفارتکاری کا بہترین نمونہ ہے۔ نوجوان نسل پاک-چین تعلقات کے مستقبل کی ضامن ہے۔ سی پیک سمیت مختلف شعبوں میں چینی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ، قیصر احمد شیخ نے کہا کہ ثقافت دلوں کو جوڑتی ہے، معاشی راہداری خطوں کو ملاتی ہے، پاکستان چینی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مواقع کی سرزمین ہے۔ پاک-چین دوستی ہر عالمی چیلنج میں مضبوط رہی، موسیقی اور زبان کے ذریعے دونوں اقوام کے درمیان روابط مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔