اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضی مغل نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک ) سے تجارتی سطح پر تعلقات کو فروغ ملے گا۔ ڈاکٹر مرتضی مغل نے ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین نے بھی سی پیک منصوبے کا حصہ بننے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم …
سی پیک سے تجارتی سطح پر تعلقات کو فروغ ملے گا‘ڈاکٹر مرتضیٰ مغل
اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضی مغل نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک ) سے تجارتی سطح پر تعلقات کو فروغ ملے گا۔ ڈاکٹر مرتضی مغل نے ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین نے بھی سی پیک منصوبے کا حصہ بننے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف معیشت کے استحکام میں فعال کردار ادا کرنے کے لئے تمام میسر وسائل استعمال کر رہے ہیں۔








