سی پیک سے پورے ملک اور خطے کو فائدہ پہنچے گا، وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر سرحدی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ سی پیک کسی ایک صوبے کا منصوبہ نہیں ہے بلکہ اس سے پورے ملک اور خطے کو فائدہ پہنچے گا اور بلوچستان میں ترقی کا پہیہ تیزی سے گھومے گا۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف پاک …

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر سرحدی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ سی پیک کسی ایک صوبے کا منصوبہ نہیں ہے بلکہ اس سے پورے ملک اور خطے کو فائدہ پہنچے گا اور بلوچستان میں ترقی کا پہیہ تیزی سے گھومے گا۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، دہشت گردی کیخلاف حاصل ہونے والی کامیابیوں کے نتیجے میں دنیا پاکستان میں سرمایہ کاری کی طرف راغب ہوئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سی پیک کسی ایک صوبے کا منصوبہ نہیں ہے بلکہ اس سے پورے ملک میں انقلابی فوائد حاصل ہوں گے۔ خطے میں تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور بلوچستان میں ترقی کا پہیہ شدت سے گردش میں آئے گا۔ لوگوں کو روزگار کے وسیع مواقع دستیاب ہوں گے۔

Leave a Reply