سی پیک عظیم منصوبہ ،پاکستان کی معیشت کو لازوال ترقی ،برجیس طاہر

اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہد ری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف کے پاکستان کی ترقی کے ویژن کو پورے خطے میں بے پناہ پذیرائی حاصل ہورہی ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ آج محمد نواز شریف کا ویژن پورے خطے کے لئے باعث تقلید بن چکا ہے اور خطے کے دیگر …

اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہد ری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف کے پاکستان کی ترقی کے ویژن کو پورے خطے میں بے پناہ پذیرائی حاصل ہورہی ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ آج محمد نواز شریف کا ویژن پورے خطے کے لئے باعث تقلید بن چکا ہے اور خطے کے دیگر ممالک بھی اس ویژن کو اپنا کر ترقی کے سفر میںشامل ہونا چاہتے ہیں ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ درحقیقت محمد نواز شریف کے ہی اُس ویژن کا حصہ ہے جس کے تحت انہوںنے 90کی دہائی میں اس خطے کو وسطی ایشیائی ریاستوں سے ملانے کے لئے موٹر ویز کا منصوبہ شروع کیا ۔

مزید خبریں

Leave a Reply