ٹنڈومحمدخان - 24 جنوری (اے پی پی)وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ سے ملک بھر کو فائدہ ہوگا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے لاکھوں مستحق خواتین اور طلباءفائدہ حاصل کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو تعلقہ بلڑی شاہ کریم کے گاﺅں علی بخش رند میں وظیفہ حاصل کرنے والی مستحق خواتین اور طلباءسے ملاقات …
سی پیک منصوبہ سے ملک بھر کو فائدہ ہوگا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے لاکھوں مستحق خواتین اور طلباءفائدہ حاصل کر رہے ہیں،ماروی میمن

مزید خبریں
ٹنڈومحمدخان – 24 جنوری (اے پی پی)وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ سے ملک بھر کو فائدہ ہوگا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے لاکھوں مستحق خواتین اور طلباءفائدہ حاصل کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو تعلقہ بلڑی شاہ کریم کے گاﺅں علی بخش رند میں وظیفہ حاصل کرنے والی مستحق خواتین اور طلباءسے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ان کایہاں آنے کا مقصد بینظیم انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ حاصل کرنے والی مستحق خواتین کے مسائل سننا ہے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ماروی میمن نے کہا کہ عمران خان پہلے بھی جوڈیشل کمیشن میں اپنا وقت برباد کر چکے ہیں اور اب بھی وہ صرف اپنا وقت ہی برباد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ کا ملک بھر کو فائدہ حاصل ہوگا جس سے ترقی کو فروغ ملے گا اور بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ 5.4 ملین لوگ بی آئی ایس پی سے فائدہ حاصل کر رہے ہیں اور رواںسال اس کو بائیو میٹرک پر لایا جائے گا۔








