سی پیک میں ڈیٹاآپٹیکل فائبر کے منصوبے بھی شامل ہیں ، پاکستان ٹیکنالوجی کے انقلاب سے استفادہ کرسکے گا،وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے چین صف اول انفارمیشن ٹیکنالوجی مینوفیکچرز کمپنی ہواوے پر زور دیا ہے کہ وہ اطلاعات و آگاہی کے انقلاب میں پاکستان کے ساتھ تعاون کیلئے ملک میں تحقیق و ترقی کے مراکز قائم کرے۔ہواوے ٹیکنالوجی کی جانب سے پاکستان کیلئے مستقبل کیلئے پروگراموں میں پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے …

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے چین صف اول انفارمیشن ٹیکنالوجی مینوفیکچرز کمپنی ہواوے پر زور دیا ہے کہ وہ اطلاعات و آگاہی کے انقلاب میں پاکستان کے ساتھ تعاون کیلئے ملک میں تحقیق و ترقی کے مراکز قائم کرے۔ہواوے ٹیکنالوجی کی جانب سے پاکستان کیلئے مستقبل کیلئے پروگراموں میں پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلباءشریک ہیں جس کا بنیادی مقصد پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ کی تعلیم کو فروغ دینا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک میں صرف ریلوے اور بنیادی ڈھانچہ کے شعبوں پر ہی توجہ نہیں دی جا رہی تاہم اس میں ڈیٹاآپٹیکل فائبر کے منصوبے بھی شامل ہیں تاکہ پاکستان ٹیکنالوجی کے انقلاب سے استفادہ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم معلومات اور آگاہی کے دور سے گزر رہے ہیں جو ڈیجیٹل کی دنیا کے ذریعے علم وآگاہی فراہم کررہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عرصہ حاضر میں کامیابی دماغی صلاحیتوں اور اعدادوشمار کو بروئے کار لانے میں مضمر ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اب نالج کیپٹل کے شعبہ میں سرمایہ کاری کررہا ہے اور ملک کے پاس نوجوانوں کا خزینہ ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply