سی پیک کے بارے میں مشترکہ معاون کمیٹی کا ساتواں 2روزہ اجلاس(آج) سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک) کے بارے میں مشترکہ معاون کمیٹی (جے سی سی )کا ساتواں 2روزہ اجلاس(آج)پیر سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ اتوار کو وزار تمنصوبہ بندی کے ترجمان عاصم خان نے بتایا کہ اجلاس کے پہلے دور میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس کے دوران جاری منصوبوں پر پیشرفت اور مستقبل کے …

اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک) کے بارے میں مشترکہ معاون کمیٹی (جے سی سی )کا ساتواں 2روزہ اجلاس(آج)پیر سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ اتوار کو وزار تمنصوبہ بندی کے ترجمان عاصم خان نے بتایا کہ اجلاس کے پہلے دور میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس کے دوران جاری منصوبوں پر پیشرفت اور مستقبل کے منصوبوں کیلئے پیش کی جانے والی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔اعلیٰ حکام کے اجلاس میں مشترکہ معاون کمیٹی کے اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی جائے گی۔مشترکہ معاون کمیٹی کا اجلاس منگل کو ہوگا جس کی صدارت وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور ان کے چینی ہم منصب مشترکہ طور پر کریں گے۔اقتصادی راہداری کے بارے میں مشترکہ معاون کمیٹی مستقبل کے اہم مشترکہ منصوبوں کی منظوری دے گی۔

Leave a Reply