سی پیک کے تحت آزاد تجارتی معاہدے سے برآمدات اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگ،حکام سی پیک اتھارٹی

اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) منصوبے کے تحت آزاد تجارتی معاہدے سے برآمدات اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا ، سی پیک اٹھارٹی حکام کے مطابق سپیشل اکنامک زونز سے پاکستان اور چین کے کئی شعبوں خصوصاً زرعی شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ حاصل ہوگا جو دونوں ملکوں کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ سٹون اور معدنیات کے شعبے …

اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) منصوبے کے تحت آزاد تجارتی معاہدے سے برآمدات اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا ، سی پیک اٹھارٹی حکام کے مطابق سپیشل اکنامک زونز سے پاکستان اور چین کے کئی شعبوں خصوصاً زرعی شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ حاصل ہوگا جو دونوں ملکوں کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ سٹون اور معدنیات کے شعبے میں دو طرفہ تعاون ناگزیر ہے کیونکہ پاکستان کے مطابق صوبہ بلوچستان دنیا کا واحد سلیمانی پتھر پیدا کرنے والا خطہ ہے۔پاکستان میں سونا اور تانبا کو جدید پالش اور بناوٹ میں ڈھالنے کے سازوسامان کا فقدان ہے جس کے سبب چین کو بر آمد کیا جاتا ہے۔ پاکستان کے جیم سٹون اور معدنیات کے شعبے میں مشترکہ تجارتی سرگرمیوں سے روز گار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

مزید خبریں