اسلام آباد۔28مئی (اے پی پی):چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت خصوصی اقتصادی زون رشکئی سے ابتدائی مرحلے میں 2لاکھ سے زیادہ لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ سرمایہ کاری بورڈ کے حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں واقع رشکئی اقتصادی زون پر کام تیزی سے جاری ہے، رشکئی اقتصادی زون (ایم ون نوشہرہ) کیلئے ایک ہزار ایکڑ اراضی حاصل کی …
سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زون رشکئی سے ابتدائی مرحلے میں 2لاکھ سے زیادہ لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے،سرمایہ کاری بورڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔28مئی (اے پی پی):چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت خصوصی اقتصادی زون رشکئی سے ابتدائی مرحلے میں 2لاکھ سے زیادہ لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔
سرمایہ کاری بورڈ کے حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں واقع رشکئی اقتصادی زون پر کام تیزی سے جاری ہے، رشکئی اقتصادی زون (ایم ون نوشہرہ) کیلئے ایک ہزار ایکڑ اراضی حاصل کی جا چکی ہے اور صنعتی بستی کے قیام کیلئے اقدامات کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔
اس زون سےمقامی لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ خصوصی اقتصادی علاقوں پر عملدرآمد میں تیزی لانے کے لئےوزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔








