سی پیک کے تحت 11منصوبے مکمل، اتنےہی زیر تکمیل ہیں، حکام سی پیک اتھارٹی

اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ( سی پیک) کے تحت گزشتہ6سال میں11 منصوبے مکمل کئے گئے ہیں جبکہ دیگر11 زیر تکمیل ہیں اس کے علاوہ متعدد منصوبے زیر غور ہیں۔سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق سی پیک کی مختصر عرصے میں بڑی تعداد میں منصوبے مکمل کئے گئے ہیں۔ جن میں بجلی گھر، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، گوادر بندرگاہ کی جدت اور صنعتی ترقی شامل …

اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ( سی پیک) کے تحت گزشتہ6سال میں11 منصوبے مکمل کئے گئے ہیں جبکہ دیگر11 زیر تکمیل ہیں اس کے علاوہ متعدد منصوبے زیر غور ہیں۔سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق سی پیک کی مختصر عرصے میں بڑی تعداد میں منصوبے مکمل کئے گئے ہیں۔ جن میں بجلی گھر، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، گوادر بندرگاہ کی جدت اور صنعتی ترقی شامل ہے۔ پاکستان میں گزشتہ پانچ سال میں بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے مسائل حل کرنے کے ساتھ صنعتی ترقی کی بنیاد رکھی گئی۔ اگلے مرحلے میں پاکستان میں مزید صنعتی ترقی پر غور کیا جارہا ہے۔ پاکستان بھر میں خصوصی اقتصادی زون قائم کرنے کے لئے 9 علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔رشکئی،فیصل آباد میں علامہ اقبال انڈسٹریل زون ،قائداعظم صنعتی پارک اور دھابیجی اقتصادی زون ترجیحی بنیادوں پر بنائے جا رہے ہیں ۔