سی پیک کے دائرہ کار کو مختلف خطوں تک وسعت دینے میں گوادر بندرگاہ کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے، حکام سی پیک اتھارٹی

اسلام آباد ۔ 19مارچ (اے پی پی) سی پیک منصوبہ کے دائرہ کار کو مختلف خطوں تک وسعت دینے میں گوادر بندرگاہ کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے اور یہ بندرگاہ خطے میں رابطہ سازی کے عمل کو فروغ دینے میں پْل کا کردار ادا کر رہی ہے۔سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق پاکستان کی ترقی کی رفتار گوادر بندرگاہ پر تعمیراتی کام کی رفتار سے مشروط ہے لٰہذا …

اسلام آباد ۔ 19مارچ (اے پی پی) سی پیک منصوبہ کے دائرہ کار کو مختلف خطوں تک وسعت دینے میں گوادر بندرگاہ کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے اور یہ بندرگاہ خطے میں رابطہ سازی کے عمل کو فروغ دینے میں پْل کا کردار ادا کر رہی ہے۔سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق پاکستان کی ترقی کی رفتار گوادر بندرگاہ پر تعمیراتی کام کی رفتار سے مشروط ہے لٰہذا گوادر کو پاکستان کے شینزن بنانے کی حکمت عملی کے تحت کام کے رفتار کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ چین۔پاکستان آزاد تجارتی معاہدے کی تجدید سے 313 مصنوعات پر زیرو ٹیرف لاگو ہے جس کا تناسب 35 سے 75 فیصد تک بڑھا دیا جائے گا۔

مزید خبریں