سی پیک کے مشترکہ تعاون کمیٹی کے اجلاس کے ضمن میں پاک چائنہ سینئر آفیشلز مینجمنٹ (ایس او ایم) اجلاس کا انعقاد بیجنگ ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) سی پیک کے حوالہ سے مشترکہ تعاون کمیٹی کے چھٹے اجلاس کے ضمن میں بدھ کویہاں پاک چائنہ سینئر آفیشلز مینجمنٹ (ایس او ایم) اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستانی وفد کی صدارت سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کر …
سی پیک کے مشترکہ تعاون کمیٹی کے اجلاس کے ضمن میں پاک چائنہ سینئر آفیشلز مینجمنٹ (ایس او ایم) اجلاس کا انعقاد

مزید خبریں
سی پیک کے مشترکہ تعاون کمیٹی کے اجلاس کے ضمن میں پاک چائنہ سینئر آفیشلز مینجمنٹ (ایس او ایم) اجلاس کا انعقاد
بیجنگ ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) سی پیک کے حوالہ سے مشترکہ تعاون کمیٹی کے چھٹے اجلاس کے ضمن میں بدھ کویہاں پاک چائنہ سینئر آفیشلز مینجمنٹ (ایس او ایم) اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستانی وفد کی صدارت سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کر رہے ہیں۔ پاکستانی وفد میں سیکرٹری وزیراعظم، سیکرٹری مواصلات، ریلوے، انڈسٹریز، پانی و بجلی کے علاوہ چیف سیکرٹری بلوچستان اور دیگر وفاقی و صوبائی محکموں کے سیکرٹریز شامل ہیں۔ اجلاس میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر کام کا جائزہ لیا گیا۔ اس اجلاس میں صنعتی شعبہ، توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے نئے منصوبوں کی شمولیت زیر غور ہے۔ جے سی سی کے دوسرے روز وزراءکی سطح پر میٹنگ ہو گی جہاں نئے پراجیکٹس کی باقاعدہ منظوری دی جائے گی۔ سینئر آفیسرز مینجمنٹ میٹنگ میں دونوں اطراف سے ایجنڈے اور قابل بحث نکات پر غور کیا جا رہا ہے








