سی پیک کے نئے مرحلے میں فوکس معاشی تعاون اوربزنس لنکج کا فروغ پر اولین ترجیح ہے،اسد عمر

اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات اور اسپیشل انیشیٹیو اسد عمر نے کہا ہے کہ سی پیک کے نئے مرحلے میں فوکس معاشی تعاون اوربزنس لنکج کا فروغ پر اولین ترجیح ہے، وزارتوں کو اپنے منصوبے بروقت مکمل کرنے چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو سی پیک اور پی ایس ڈی پی کا جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے …

اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات اور اسپیشل انیشیٹیو اسد عمر نے کہا ہے کہ سی پیک کے نئے مرحلے میں فوکس معاشی تعاون اوربزنس لنکج کا فروغ پر اولین ترجیح ہے، وزارتوں کو اپنے منصوبے بروقت مکمل کرنے چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو سی پیک اور پی ایس ڈی پی کا جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن و دیگر اعلی حکام کی شرکت بھی موجود تھے۔ وزیر منصوبہ بندی کو سی پیک کے مکمل اور جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر منصوبہ بندی نے سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر منصوبہ بندی اسد عمرنے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سی پیک کے تحت فیصل آباد میں پہلے خصوصی اقتصادی زون کا سنگ بنیاد رواں سال کے اختتام سے پہلے رکھنے کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزارتوں کو اپنے منصوبے بروقت مکمل کرنے چاہیے، منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے موثر مانیٹرنگ اور ایویلیو ایشن لازمی ہے، سی پیک کے نئے مرحلے میں فوکس معاشی تعاون اوربزنس لنکج کا فروغ پر اولین ترجیح ہے۔