سی پیک کے چیئرمین مشاہد حسین سید کا عالمی کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) پارلیمانی کمیٹی برائے پاک چین اقتصادی راہداری کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک) منصوبے سے پاکستان خطہ میں علاقائی رابطہ کا حب بن جائے گا کیونکہ توانائی کے ڈھانچے اور نئے تجارتی راستے کی وجہ سے مرکز قائم کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو جنوبی ایشیاءکی علاقائی جہتیں اور تزویراتی …

اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) پارلیمانی کمیٹی برائے پاک چین اقتصادی راہداری کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک) منصوبے سے پاکستان خطہ میں علاقائی رابطہ کا حب بن جائے گا کیونکہ توانائی کے ڈھانچے اور نئے تجارتی راستے کی وجہ سے مرکز قائم کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو جنوبی ایشیاءکی علاقائی جہتیں اور تزویراتی خدشات پر 2 روزہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی پی آر آئی) نے ہینس سیڈل فاﺅنڈیشن (ایچ ایس ایف) کے اشتراک کیا تھا۔ مشاہد حسین سید نے کہا کہ مغرب سے مشرق کی طرف عالمی اقتصادیات میں تبدیلی آئی ہے اور چین اقتصادی طورپر ابھر ا ہے اب وہ علاقائی نہیں بلکہ عالمی طاقت ہے۔

Leave a Reply