سی پی آئی میں 2024 کے 11 ماہ کے دوران 23.4فیصد کی نمایاں کمی ہوئی ، ادارہ برائےشماریات پاکستان

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):صارفین کے لئے قیمتوں کے اعشاریے (سی پی آئی) میں سال 2024 کے 11 ماہ کے دوران 23.4فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائےشماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2024 میں سی پی آئی 28.3 فیصد ریکارڈکیاگیا تھا تاہم نومبر 2024 تک سی پی آئی 4.9 فیصد تک کم ہو گیا ۔ اس طرح گزشتہ سال کے پہلے 11 ماہ …

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):صارفین کے لئے قیمتوں کے اعشاریے (سی پی آئی) میں سال 2024 کے 11 ماہ کے دوران 23.4فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائےشماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2024 میں سی پی آئی 28.3 فیصد ریکارڈکیاگیا تھا تاہم نومبر 2024 تک سی پی آئی 4.9 فیصد تک کم ہو گیا ۔ اس طرح گزشتہ سال کے پہلے 11 ماہ میں سی پی آئی میں 23.4 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2024 میں سی پی آئی کی شرح 23.1 فیصد جبکہ مارچ میں 20.7 فیصد اور اپریل میں 17.3 فیصد تک کم ہو گئی۔ مئی 2024 میں سی پی آئی کی شرح میں نمایاں کمی سے 11.8 فیصد تک کم ہو گئی تاہم جون کے دوران اس میں معمولی اضافہ دیکھا گیا اور صارفین کے لئے قیمتوں کا اعشاریہ 12.6 فیصد تک بڑھ گیا تاہم جولائی 2024 کے دوران سی پی آئی دوبارہ 11.1 فیصد تک کم ہو گیا۔

اسی طرح اگست 2024 میں سی پی آئی کی شرح 9.6 فیصد جبکہ ستمبر میں 6.9 فیصد اور اکتوبر میں 7.2 فیصد رہی ۔ نومبر 2024 کے دوران صارفین کے لئے قیمتوں کا اعشاریہ سال کے آغاز کے مقابلہ میں 23.4 فیصدکی نمایاں کمی سے 4.9 فیصد تک کم ہو گیا۔

گزشتہ سال 2024 کے دوران جنوری تا جولائی کے دوران صارفین کے لئے قیمتوں کا اعشاریہ ڈبل دیجٹ میں رہا تاہم اگست کے دوران سی پی آئی سنگل ڈیجٹ میں منتقل ہو گیا جس کے بعد اس میں مسلسل کمی کا رجحان رہا اور نومبر 2024 کے اختتام پر قیمتوں کا اعشاریہ 4.9 فیصد کی نمایاں سطح تک کم ہو گیا۔

مزید خبریں