شائقین کرکٹ کے انتظار کی گھڑیاں ختم ،پاکستان اور سر ی لنکا کے مابین سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ (کل) لاہور میں کھیلا جائے گا

لاہور۔28 اکتوبر(اے پی پی ) شائقین کرکٹ کے انتظار کی گھڑیاں ختم، پاکستان اور سر ی لنکا کے مابین تین ٹونٹی میچز کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ (کل) اتوار کی شام چھ بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا امجد بھٹی کے مطابق میچ کے انعقاد کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں سٹیڈیم کو دلہن کی طرح …

لاہور۔28 اکتوبر(اے پی پی ) شائقین کرکٹ کے انتظار کی گھڑیاں ختم، پاکستان اور سر ی لنکا کے مابین تین ٹونٹی میچز کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ (کل) اتوار کی شام چھ بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا امجد بھٹی کے مطابق میچ کے انعقاد کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں سٹیڈیم کو دلہن کی طرح سجادیا گیا ہے میچ کی افتتاحی تقریب 4.45منٹ پر ہوگی جبکہ سٹیڈیم کے دروانے تین بجے سے ہی شائقین کرکٹ کے لئے کھول دیئے جائیں گے ۔،سیریز کے پہلے دونوں میچز جیتنے کی وجہ سے پاکستان کو سیریز میں 2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔میچ کا جو بھی نتیجہ نکلے سیریز پاکستان جیت چکا ہے تاہم تیسری ٹی ٹونٹی جیتنے کی وجہ سے پاکستان سری لنکا کے خلاف ون ڈے کی طرح ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی وائٹ واش کرسکتا ہے اور پاکستان کی شاندار کارکردگی اور بہترین بولنگ اسکواڈ کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ تیسرا ٹی ٹونٹی میچ بھی پاکستان جیتے گا ۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم ردھم میں ہے اور ہر کھلاڑی جیت میں اپنا کردار ادا کررہا ہے ۔

Leave a Reply