شائقین کیلئے خوشخبری، پاکستان نے آئندہ برس شیڈول مینز ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا

شائقین کیلئے خوشخبری، پاکستان نے آئندہ برس شیڈول مینز ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا گرین شرٹس میگا ایونٹ میں جگہ بنانے والی دنیا کی 13 ویں ٹیم بن گئی، ایونٹ 28 نومبر سے 16 دسمبر تک بھارت میں کھیلا جائے گا لوزانے ۔ 24 اگست (اے پی پی) پاکستان نے آئندہ برس شیڈول ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا، گرین شرٹس میگا ایونٹ …

شائقین کیلئے خوشخبری، پاکستان نے آئندہ برس شیڈول مینز ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا
گرین شرٹس میگا ایونٹ میں جگہ بنانے والی دنیا کی 13 ویں ٹیم بن گئی، ایونٹ 28 نومبر سے 16 دسمبر تک بھارت میں کھیلا جائے گا

لوزانے ۔ 24 اگست (اے پی پی) پاکستان نے آئندہ برس شیڈول ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا، گرین شرٹس میگا ایونٹ میں جگہ بنانے والی دنیا کی 13 ویں ٹیم بن گئی ہے، ایونٹ 28 نومبر سے 16 دسمبر تک بھارت میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم اس وقت رینکنگ میں 14 ویں نمبر پر موجود ہے اور اس نے رواں سال لندن میں منعقدہ ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنلز میں ساتویں پوزیشن حاصل کی تھی جس کے بعد اسے ورلڈ کپ تک رسائی کیلئے یورو ہاکی چیمپئن شپ کے نتائج کا انتظار تھا، ہالینڈ میں منعقدہ ایونٹ کی چاروں سیمی فائنلسٹ ٹیمیں پہلے ہی میگا ایونٹ میں پہنچ چکی ہیں جس کی وجہ سے قسمت کی دیوی گرین شرٹس پر مہربان رہی اور یہ ورلڈ کپ تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہا، اسطرح گرین شرٹس میگا ایونٹ میں جگہ بنانے والی تیرہویں ٹیم بن گئی، پاکستان میزبان بھارت، ارجنٹائن، آسٹریلیا، بیلجیئم، کینیڈا، انگلینڈ، جرمنی، آئرلینڈ، ملائیشیا، ہالینڈ، سپین اور نیوزی لینڈ کو جوائن کرے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply