شاداب کی کارکردگی قابل ستائش ہے، شعیب ملک

مسلسل فتوحات سے ٹیم کا مورال بلند، کالی آندھی کو تیسرے ٹی ٹونٹی میں زیر کر کے سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کیلئے پر عزم ہیں، شاداب کی کارکردگی قابل ستائش ہے، شعیب ملک پورٹ آف سپین ۔ 31 مارچ (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے آل راﺅنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ ابتدائی دو میچز میں فتوحات کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے، کھلاڑی کالی …

مسلسل فتوحات سے ٹیم کا مورال بلند، کالی آندھی کو تیسرے ٹی ٹونٹی میں زیر کر کے سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کیلئے پر عزم ہیں، شاداب کی کارکردگی قابل ستائش ہے، شعیب ملک

پورٹ آف سپین ۔ 31 مارچ (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے آل راﺅنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ ابتدائی دو میچز میں فتوحات کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے، کھلاڑی کالی آندھی کو تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کیلئے پر عزم ہیں، شاداب خان کی پہلے دونوں میچز میں کارکردگی شاندار رہی، امید ہے کہ وہ اگلے میچز میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کو کامیابیاں دلانے میں کردار ادا کریں گے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی (آج) ہفتہ کو کھیلا جائے گا اور مہمان گرین شرٹس کو میزبان ٹیم کے خلاف چار میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply