دبئی ۔27مارچ (اے پی پی):شارجہ ایئرپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران مسافروں کی تعداد میں اضافے سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہیں۔وام کے مطابق 27 مارچ سے 6 اپریل کے درمیان تین ہزار 344 پروازیں ایئرپورٹ کا استعمال کریں گی،مسافروں کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کرجائے گی۔ اتھارٹی نے سفر کو آسان بنانے کےلیے تمام آپریشنل اور لاجسٹک اقدامات کو حتمی شکل …
شارجہ ایئرپورٹ پر عید کی تعطیلات میں 3 ہزار سے زیادہ پروازیں، 5 لاکھ افراد سفر کریں گے

مزید خبریں
دبئی ۔27مارچ (اے پی پی):شارجہ ایئرپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران مسافروں کی تعداد میں اضافے سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہیں۔وام کے مطابق 27 مارچ سے 6 اپریل کے درمیان تین ہزار 344 پروازیں ایئرپورٹ کا استعمال کریں گی،مسافروں کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کرجائے گی۔ اتھارٹی نے سفر کو آسان بنانے کےلیے تمام آپریشنل اور لاجسٹک اقدامات کو حتمی شکل دی ہے۔
شارجہ ایئرپورٹ اتھارٹی نے اضافی عملہ تعینات کیا ہے جس میں کسٹمر سروس، بزرگ افراد، بچوں اور خصوصی افراد کی مدد پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔اتھارٹی نے تمام مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی پرواز کی روانگی سے کم از کم تین گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچیں تاکہ سفری طریقہ کار کو مکمل کرنے کےلیے وقت مل سکے۔ واضح رہے شارجہ ایئرپورٹ نے گزشتہ برس 17 ملین سے زیادہ مسافروں کا خیرمقدم کیا اور 2023 کے مقابلے میں 11.4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ پروازوں کی تعداد بھی نمایاں اضافہ رہاجو بڑھ کر ایک لاکھ 7 ہزار760 تک پہنچ گئی، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 9.5 فیصد زیادہ ہے۔








