شارجہ میں انضمام الحق بیٹنگ اور وسیم اکرم باﺅلنگ میں سرفہرست

شارجہ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں انضمام الحق بیٹنگ اور وسیم اکرم باﺅلنگ میں سرفہرست ہیں۔ سری لنکا کی جانب سے جے سوریا کو زیادہ رنز اور مرلی دھرن کو زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل (آج) جمعہ کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم پہلے …

شارجہ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں انضمام الحق بیٹنگ اور وسیم اکرم باﺅلنگ میں سرفہرست ہیں۔ سری لنکا کی جانب سے جے سوریا کو زیادہ رنز اور مرلی دھرن کو زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل (آج) جمعہ کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم پہلے تینوں میچز جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر چکی ہے۔ شارجہ کے میدان میں پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز انضمام الحق 2464 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ سعید انور 2179 رنز کے ساتھ دوسرے اور سری لنکا کے جائے سوریا 1831 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ باﺅلنگ میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم 122 وکٹوں کے ساتھ پہلے، وقار یونس 114 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور مرلی دھرن 82 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

Leave a Reply