نیویارک ۔ 30 اگست (اے پی پی) اقوام متحدہ نے شمال مغربی شام میں جاری تنازعے کے فریقین سے عام شہریوں کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ عالمی ادارے کے ایک ترجمان اسٹیفن دوجارک کے مطابق ادلب، شمالی حلب اور صوبہ حماءکے شمالی علاقے میں جاری لڑائی شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ ان کے بقول اس دوران تباہ کن بیرل بم بھی استعمال کیے گئے۔ دوجارک نے مزید …
شامی تنازعے کے فریقین شہریوں کو تحفظ دیں، اقوام متحدہ

مزید خبریں
نیویارک ۔ 30 اگست (اے پی پی) اقوام متحدہ نے شمال مغربی شام میں جاری تنازعے کے فریقین سے عام شہریوں کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ عالمی ادارے کے ایک ترجمان اسٹیفن دوجارک کے مطابق ادلب، شمالی حلب اور صوبہ حماءکے شمالی علاقے میں جاری لڑائی شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ ان کے بقول اس دوران تباہ کن بیرل بم بھی استعمال کیے گئے۔ دوجارک نے مزید کہا کہ سیٹلائٹ تصاویر سے واضح ہے کہ پورے کے پورے شہر اور گاو¿ں صفحہ ہستی سے مٹا دیئے گئے ہیں اور چار لاکھ سے زیادہ افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔








