اقوام متحدہ ۔ 24 مئی (اے پی پی)اقوام متحدہ کی ایک اہم خاتون اہلکار ایزومی ناکا میٹسو نے دعویٰ کیا ہے کہ شام کے شمالی شہر ادلیب کے نواحی علاقے خان شیخون میں مبینہ طور پر شامی فوج کی طرف سے نہتے شہریوں کے خلاف سیرین گیس کے استعمال کرنے کے ناقابل تردید اور ٹھوس شواہد موجود ہیں۔العربیہ ٹی وی کے مطابق انہوں نے سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران …
شامی شہرخان شیخون میں کیمیائی حملے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں،اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 24 مئی (اے پی پی)اقوام متحدہ کی ایک اہم خاتون اہلکار ایزومی ناکا میٹسو نے دعویٰ کیا ہے کہ شام کے شمالی شہر ادلیب کے نواحی علاقے خان شیخون میں مبینہ طور پر شامی فوج کی طرف سے نہتے شہریوں کے خلاف سیرین گیس کے استعمال کرنے کے ناقابل تردید اور ٹھوس شواہد موجود ہیں۔العربیہ ٹی وی کے مطابق انہوں نے سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک بین الاقوامی سطح پر معائنہ کاروں کو تحفظ کی ضمانت حاصل نہیں ہوجاتی کسی وفد کو خان شیخون میں مزید شواہد کی چھان بین کے لیے بھیجنا خطرہ مول لینے کے مترادف ہے تاہم اقوام متحدہ بین الاقوامی سطح پر معائنہ کاروں کے لیے تحفظ کی ضمانت حاصل کرنا چاہتا ہے۔








