اقوام متحدہ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ وہ شام میں انسانی بنیادوں پر امداد کی ترسیل کی تیاری کر رہا ہے اور جلد ہی امدادی قافلے ایک بار پھر عام شہریوں تک امداد کی فراہمی کے لیے روانہ کیے جائیں گے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق دو روز قبل ایک امدادی قافلے پر ممکنہ طور پر ایک فضائی حملے میں21 افراد کی ہلاکت کے بعد …
شامی شہریوں کو امداد کی فراہمی کے لیے امدادی قافلے جلد دوبارہ روانہ کئے جائیں گے،اقوام متحدہ
اقوام متحدہ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ وہ شام میں انسانی بنیادوں پر امداد کی ترسیل کی تیاری کر رہا ہے اور جلد ہی امدادی قافلے ایک بار پھر عام شہریوں تک امداد کی فراہمی کے لیے روانہ کیے جائیں گے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق دو روز قبل ایک امدادی قافلے پر ممکنہ طور پر ایک فضائی حملے میں21 افراد کی ہلاکت کے بعد عالمی ادارے نے شام میں اپنی امدادی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کر دی تھیں۔ اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے رابطہ دفتر کے ایک ترجمان نے بتایا کہ نئے امدادی قافلے تیار ہیں اور انہیں کسی بھی وقت اپنا کام شروع کرنے کے لیے کہا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ حلب شہر میں امدادی قافلے پر حملے کے حوالے سے اقوام متحدہ نے تحقیقات کا اعلان بھی کر دیا ہے۔









