دمشق ۔8ستمبر (اے پی پی):سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کے نگران اعلی ڈاکٹرعبداللہ العربیہ نےدمشق میں شام کے وزیرخارجہ اسعد الشیبانی سے ملاقات کی ہے۔ایس پی اے کے مطابق شام میں سعودی سفیر فیصل المجفل بھی ملاقات میں موجود تھے۔ شام میں جاری سعودی عرب کے انسانی ہمدردی کے منصوبوں کا جائزہ اور آئندہ کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شامی وزیر خارجہ نے خانہ جنگی سے متاثرہ افرد …
شامی وزیرخارجہ سے سعودی امدادی ایجنسی کے سربراہ کی ملاقات، انسانی ہمدردی کے منصوبوں کا جائزہ

مزید خبریں
دمشق ۔8ستمبر (اے پی پی):سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کے نگران اعلی ڈاکٹرعبداللہ العربیہ نےدمشق میں شام کے وزیرخارجہ اسعد الشیبانی سے ملاقات کی ہے۔ایس پی اے کے مطابق شام میں سعودی سفیر فیصل المجفل بھی ملاقات میں موجود تھے۔
شام میں جاری سعودی عرب کے انسانی ہمدردی کے منصوبوں کا جائزہ اور آئندہ کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شامی وزیر خارجہ نے خانہ جنگی سے متاثرہ افرد کی مدد پر مملکت اور اس کی امدادی ایجنسی کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر العربیہ نے شاہ سلمان مرکز کی فیلڈ ٹیموں کو امدادی کاموں میں سہولت فراہم کرنے پر شامی حکومت کی تعریف کی۔








