شام امن مذاکرات کے حوالے سے ایران، روس اور ترکی کے درمیان مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں، سرگئی لاوروف

ماسکو ۔ 7 ستمبر (اے پی پی)روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ شام امن مذاکرات بالخصوص 'ادلب' میں امن زون کے قیام کے حوالے سے ایران، روس اور ترکی کے درمیان مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں کیونکہ یہ تینوں ممالک شام امن مذاکرات کے حوالے سے آستانہ مذاکراتی عمل کے ضامن ہیں۔انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سہہ فریقی رابطوں کے …

ماسکو ۔ 7 ستمبر (اے پی پی)روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ شام امن مذاکرات بالخصوص ‘ادلب’ میں امن زون کے قیام کے حوالے سے ایران، روس اور ترکی کے درمیان مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں کیونکہ یہ تینوں ممالک شام امن مذاکرات کے حوالے سے آستانہ مذاکراتی عمل کے ضامن ہیں۔انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سہہ فریقی رابطوں کے دوران اچھی اور قابل اطمینان پیشرفت حاصل ہوئی ہے جس کا اصل مقصد ادلب میں سیکیورٹی کی فراہمی ہے اور امید ہے کہ آئندہ دنوں میں اس صورتحال کے حوالے سے حتمی نتائج سامنے آئیں گے۔انہوں نے شامی علاقے دیرالزور کے تین سال بعد محاصرے کے خاتمے کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ دیرالزور کی ناکہ بندی توڑنے سے انسداد دہشت گردی کا عمل حساس مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔

Leave a Reply