اقوام متحدہ ۔20نومبر (اے پی پی):چین نے شام کی عبوری حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف اقدامات کو اپنی ترجیح بنائے۔شنہوا کے مطابق چین کے اقوام متحدہ میں مستقل نمائندے فو کونگ نے کہا کہ شام میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گردی ملک کی تعمیر نو کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے اور شام میں غیر ملکی دہشت گردوں کی …
شام دہشت گردی کے خلاف اقدامات کو اپنی ترجیح بنائے، چین

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔20نومبر (اے پی پی):چین نے شام کی عبوری حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف اقدامات کو اپنی ترجیح بنائے۔شنہوا کے مطابق چین کے اقوام متحدہ میں مستقل نمائندے فو کونگ نے کہا کہ شام میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گردی ملک کی تعمیر نو کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے اور شام میں غیر ملکی دہشت گردوں کی موجودگی تشویشناک ہے۔
انہوں نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ شام کی عبوری حکومت نے وعدہ کیا ہے کہ شام کسی بھی ملک کے لیے خطرہ نہیں بنے گا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ وہ مشورہ شدہ بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مؤثر اقدامات کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کی شام سے متعلق پابندیوں میں تبدیلی اقتصادی بحالی اور قومی تعمیر نو کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے کی گئی ہے، جو ادارے اور افراد اب بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں ان پر پابندیاں سختی سے نافذ کی جائیں گی۔
چینی مندوب نے کہا کہ گولان کی پہاڑیوں کو بین الاقوامی طور پر مقبوضہ شامی زمین تسلیم کیا جاتا ہے اور اسرائیل کو فوری طور پر شام سے واپس نکل جانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین شام کے تمام عوام کے ساتھ دوستی کی پالیسی اختیار کرتا ہے، ان کے خودمختار فیصلوں کا احترام کرتا ہے اور "بیلٹ اینڈ روڈ” منصوبے میں شام کی شرکت کا خیرمقدم کرتا ہے۔ چین شام کی اقتصادی تعمیر نو میں حصہ لینے اور سماجی ترقی و عوام کی زندگی کی بہتری میں تعاون کے لیے تیار ہے۔








