بیروت ۔ 16 جولائی (اے پی پی) شام کے شہر حلب کے قریب باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر فضائی حملوں میں 5بچوں سمیت 18شہری ہلاک ہوگئے ۔ شام کے انسانی حقوق کے مبصر ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اولڈ حلب کے علاقے باب النصر میں رات گئے فضائی حملے میں 4بچوں سمیت 11شہری ہلاک ہوئے جبکہ قریبی علاقے فردوس میں ہونے والے فضائی حملے میں …
شام میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر فضائی حملوں میں 5بچوں سمیت 18شہری ہلاک
بیروت ۔ 16 جولائی (اے پی پی) شام کے شہر حلب کے قریب باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر فضائی حملوں میں 5بچوں سمیت 18شہری ہلاک ہوگئے ۔ شام کے انسانی حقوق کے مبصر ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اولڈ حلب کے علاقے باب النصر میں رات گئے فضائی حملے میں 4بچوں سمیت 11شہری ہلاک ہوئے جبکہ قریبی علاقے فردوس میں ہونے والے فضائی حملے میں 7افراد ہلاک ہوئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے ۔








