دمشق۔8اکتوبر (اے پی پی):شام میں باغیوں کے زیر قبضہ شمال مغربی علاقے پر سرکاری فورسز کی گولہ باری کے نتیجے میں 4بچوں سمیت 7 شہری ہلاک ہو گئے۔اے ایف پی نے سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس وار مانیٹر کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ باغیوں کے زیر قبضہ شمال مغربی علاقے پر سرکاری فورسز کی گولہ باری کے نتیجے میں 4بچوں سمیت 7 شہری ہلاک ہو گئے۔ رپورٹ …
شام میں سرکاری فورسز کی گولہ باری ، 7 شہری ہلاک

مزید خبریں
دمشق۔8اکتوبر (اے پی پی):شام میں باغیوں کے زیر قبضہ شمال مغربی علاقے پر سرکاری فورسز کی گولہ باری کے نتیجے میں 4بچوں سمیت 7 شہری ہلاک ہو گئے۔اے ایف پی نے سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس وار مانیٹر کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ باغیوں کے زیر قبضہ شمال مغربی علاقے پر سرکاری فورسز کی گولہ باری کے نتیجے میں 4بچوں سمیت 7 شہری ہلاک ہو گئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومتی فورسز کی جانب سے ادلب شہر کے بازار اور گھروں پر گولہ باری سے 2 بچوں سمیت3شہری ہلاک ہوئے ہیں جب کہ ادلب کے دیہی علاقوں میں گولہ باری سے دو بچوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
شام میں انفارمیشن کا وسیع نیٹ ورک رکھنے والے برطانیہ میں مقیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس وار مانیٹر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شام کے صوبوں حلب اور ادلب میں ہونے والی بمباری سے بھی دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔برطانوی آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ جمعرات کو حمص کے حملے کے بعد سے باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر حکومتی بمباری میں 30 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔








