ماسکو ۔ 27 اگست (اے پی پی) روس نے کہا ہے کہ شام میں کی گئی عسکری کارروائی کسی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں تھی۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ماسکو میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ادلب میں شامی دستوں کی روسی عسکری مدد سے کی گئی کارروائی سے ترکی کے ساتھ کیا گیا معاہدہ متاثر نہیں ہوا۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے جمعہ کو اپنے …
شام میں کارروائی ترکی کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی نہیں، روس

مزید خبریں
ماسکو ۔ 27 اگست (اے پی پی) روس نے کہا ہے کہ شام میں کی گئی عسکری کارروائی کسی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں تھی۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ماسکو میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ادلب میں شامی دستوں کی روسی عسکری مدد سے کی گئی کارروائی سے ترکی کے ساتھ کیا گیا معاہدہ متاثر نہیں ہوا۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے جمعہ کو اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن سے کہا تھا کہ شامی صوبے ادلب میں حکومتی فوج کے حملے سے ترکی کی قومی سلامتی خطرے میں پڑ گئی تھی اور ایک انسانی بحران پیدا ہو گیا تھا۔








