شام کی حکومت کو کیمیائی ہتھیار تباہ کرنا چاہییں ، امریکا

واشنگٹن ۔12دسمبر (اے پی پی):امریکا نے زور دے کر کہا ہے کہ شام میں اس وقت جو بھی حکومت ہے، اسے کیمیائی ہتھیاروں کو تباہ کرنا چاہیے۔العر بیہ کےمطابق یہ بات امریکی ترجمان میتھیو ملر نے کہاکہ شام میں جہاں بھی کیمیائی ہتھیار ملیں، شام کی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کا خاتمہ کرے اور ان علاقوں کو کنٹرول میں لے جہاں کیمیائی ہتھیار موجود ہیں۔انہوں نے …

واشنگٹن ۔12دسمبر (اے پی پی):امریکا نے زور دے کر کہا ہے کہ شام میں اس وقت جو بھی حکومت ہے، اسے کیمیائی ہتھیاروں کو تباہ کرنا چاہیے۔العر بیہ کےمطابق یہ بات امریکی ترجمان میتھیو ملر نے کہاکہ شام میں جہاں بھی کیمیائی ہتھیار ملیں، شام کی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کا خاتمہ کرے اور ان علاقوں کو کنٹرول میں لے جہاں کیمیائی ہتھیار موجود ہیں۔انہوں نے کہاکہ کیمیائی ہتھیاروں کو ختم کرنے کی ذمہ داری زیادہ اہم ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ ذمہ داری او پی سی ڈبلیو (تنظیم برائے انسداد کیمیائی ہتھیار) کی ہے۔ اسے چاہیے کہ وہ اپنے مینڈیٹ کے مطابق شام میں کیمیائی ہتھیاروں کی تصدیق کرنے کے لیے کوششیں کرے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ یہ کسی ملک یا اقوام متحدہ کی ذمہ داری نہیں بلکہ کیمیائی ہتھیاروں کے انسداد کے لیے بین الاقوامی تنظیم کی ذمہ داری ہے۔