اسلام آباد ۔14 مارچ(اے پی پی) شام کی پارلیمنٹ کی سپیکر ڈاکٹر ہادیہ عباس نے کہا ہے کہ ایشیائی پارلیمنٹ کی تشکیل وقت کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں سینٹ آف پاکستان کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو یہاں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے قیام کے لئے کمیٹی کے اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امن‘ …
شام کی پارلیمنٹ کی سپیکر ڈاکٹر ہادیہ عباس کا ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے قیام کے لئے کمیٹی کے اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب
مزید خبریں
اسلام آباد ۔14 مارچ(اے پی پی) شام کی پارلیمنٹ کی سپیکر ڈاکٹر ہادیہ عباس نے کہا ہے کہ ایشیائی پارلیمنٹ کی تشکیل وقت کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں سینٹ آف پاکستان کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو یہاں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے قیام کے لئے کمیٹی کے اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امن‘ بھائی چارے اور باہمی تعاون کے لئے ایشیائی ممالک کی پارلیمنٹ اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد اور یکجہتی کے لئے سیاسی‘ معاشی اور سماجی شعبوں میں تعاون وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض ممالک کی طرف سے شام پر عائد پابندیاں دہشتگردی سے کم نہیں ہیں، پاکستان کی سینٹ اور قومی اسمبلی کے ممنون ہیں کہ ایشیائی پارلیمنٹ کے قیام کے لئے انہوں نے عملی کردار ادا کیا ہے۔








