جنیوا۔11دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) نے کہا کہ شام کے کئی بڑے شہروں میں لوگوں کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے۔تاس کے مطابق ادارے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دیر الزور، دمشق اور حما سمیت بڑے شہروں میں خوراک کی قلت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ 27 نومبر سے 9 دسمبر کے درمیان صرف …
شام کے بڑے شہروں میں خوراک کی قلت کا سامنا ہے ، اقوام متحدہ

مزید خبریں
جنیوا۔11دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) نے کہا کہ شام کے کئی بڑے شہروں میں لوگوں کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے۔تاس کے مطابق ادارے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دیر الزور، دمشق اور حما سمیت بڑے شہروں میں خوراک کی قلت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
27 نومبر سے 9 دسمبر کے درمیان صرف ادلب اور حلب میں روٹی کی قیمت میں 900 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔یونائیٹڈ نیشنز آفس فار دی کوارڈینیشن آف ہیومینیٹیرین افیئرز کی طرف سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پورے شام میں ہسپتال گنجائش سے زیادہ بھر چکے ہیں ۔








