دمشق ۔ 14 فروری (اے پی پی) دمشق میں اقوام متحدہ نے عالمی برادری کو شام میں 4 محصور شہروں میں تباہ حال صورتحال سے خبردار کرتے ہوئے وہاں انسانی المیے سے دوچار 60,000 شہریوں کو فوری امداد تک رسائی پر زور دیا ہے ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے لئے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے معاون کار علی الزاعطری نے اپنے بیان میں شام کے …
شام کے 4 محصور شہروں میں انسانی صورتحال انتہائی ہلاکت خیز ہو چکی ہے،اقوام متحدہ

مزید خبریں
دمشق ۔ 14 فروری (اے پی پی) دمشق میں اقوام متحدہ نے عالمی برادری کو شام میں 4 محصور شہروں میں تباہ حال صورتحال سے خبردار کرتے ہوئے وہاں انسانی المیے سے دوچار 60,000 شہریوں کو فوری امداد تک رسائی پر زور دیا ہے ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے لئے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے معاون کار علی الزاعطری نے اپنے بیان میں شام کے شہروں زبادانی ،مدایا ، فوا اور قفرایا میں سنگین صورتحال کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان علاقوں میں60,000 شہریوں کوغذائی قلت اور طبی سہولیات کی انتہائی کمی کا سامنا ہے ،ان علاقوں کے ضرورت مند لوگوں کومفت رسائی کے اصول پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔








