شاہراہ قراقرم پر ہر قسم کی ٹریفک کی روانی جاری ہے،عطاء آباد میں شاہراہ کھولنے کا کام جاری ہے۔بدھ کوترجمان این ایچ اے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملوپا پڑی: بند راستہ ٹریفک کے لئے کھول دیا گیاہے۔قبل ازیں این ایچ اے نے کہا تھا کہ موسلادھار بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے بہاؤ کے باعث شاہراہِ قراقرم متعدد مقامات پر بندہے۔
شاہراہ قراقرم پر ہر قسم کی ٹریفک کی روانی جاری ،عطا آباد میں شاہراہ کھولنے کا کام جاری ہے۔ ترجمان این ایچ اے
اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):شاہراہ قراقرم پر ہر قسم کی ٹریفک کی روانی جاری ہے،عطاء آباد میں شاہراہ کھولنے کا کام جاری ہے۔بدھ کوترجمان این ایچ اے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملوپا پڑی: بند راستہ ٹریفک کے لئے کھول دیا گیاہے۔قبل ازیں این ایچ اے نے کہا تھا کہ موسلادھار بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے بہاؤ کے باعث شاہراہِ قراقرم متعدد مقامات پر بندہے۔
ابوشی داس سے تتہ پانی تک شاہراہِ قراقرم ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہو گئی تھی۔ شاہراہِ قراقرم کو کلیئر کرنے کے لئے این ایچ اے کی بھاری مشینری موقع پر پہنچا دی گئی تھی۔ مٹی کے تودے اور ملبہ ہٹانے کا کام ہنگامی بنیادوں پر کیاگیاہے۔









