اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہاہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جار ہا ہے، شاہ اللہ دتہ کمیونٹی ہیلتھ سنٹر پورے ملک میں صحت کی اصلاحات کیلئے اہم ماڈل ہے ،اس ماڈل کے تحت عوامی شعبے کی تمام صحت کی سہولیات کو کمپیوٹرائزڈ کیا …
شاہ اللہ دتہ کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کے افتتاح وزیراعظم کی ہدایت پر صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جار ہا ہے، اسد عمر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہاہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جار ہا ہے، شاہ اللہ دتہ کمیونٹی ہیلتھ سنٹر پورے ملک میں صحت کی اصلاحات کیلئے اہم ماڈل ہے ،اس ماڈل کے تحت عوامی شعبے کی تمام صحت کی سہولیات کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا۔ان خیالات کااظہار انہوںنے جمعہ کو شاہ اللہ دتہ کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کے افتتاح کے موقع پر کیا ۔ انہوں نے کہاکہ اس نظام کے تحت علاقے میں ہر فرد اور کنبہ کا ڈیٹا موجود ہوگا ،عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے اور ریاست اس ذمہ داری کو نبھانے کیلئے خصوصی توجہ دے رہی ہے۔








