شاہ حسین شاہ اولمپکس گیمز میں تمغہ جیت کر نئی تاریخ رقم کر لیں گے،پی جے ایف حکام

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) پاکستان جوڈو فیڈریشن (پی جے ایف) حکام نے کہا ہے کہ قومی جوڈوکا شاہ حسین شاہ کی حالیہ اولمپکس کوالیفائر میں کارکردگی نمایاں رہی، امید ہے کہ وہ آئندہ ماہ برازیل میں شیڈول ریو اولمپکس گیمز میں تمغہ جیت کر نئی تاریخ رقم کر لیں گے۔ شاہ حسین شاہ نے اپنی بہترین کارکردگی کی بدولت اولمپکس گیمز میں جگہ بنا کر پہلا …

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) پاکستان جوڈو فیڈریشن (پی جے ایف) حکام نے کہا ہے کہ قومی جوڈوکا شاہ حسین شاہ کی حالیہ اولمپکس کوالیفائر میں کارکردگی نمایاں رہی، امید ہے کہ وہ آئندہ ماہ برازیل میں شیڈول ریو اولمپکس گیمز میں تمغہ جیت کر نئی تاریخ رقم کر لیں گے۔ شاہ حسین شاہ نے اپنی بہترین کارکردگی کی بدولت اولمپکس گیمز میں جگہ بنا کر پہلا پاکستانی جوڈوکا ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور اب وہ 5 سے 21 اگست تک منعقد ہونے والے گیمز میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply