جدہ ۔ 26 اگست (اے پی پی) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز سے جدہ میں افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے اہم ملاقات کی ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق شاہ سلمان نے قصرالسلام میں افغان صدر اور ان کے وفد کا خیر مقدم کیا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغان صدر اشرف غنی نے سعودی عرب کے دورے اور …
شاہ سلمان بن عبد العزیز سے افغان صدر محمد اشرف غنی کی ملاقات

مزید خبریں
جدہ ۔ 26 اگست (اے پی پی) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز سے جدہ میں افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے اہم ملاقات کی ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق شاہ سلمان نے قصرالسلام میں افغان صدر اور ان کے وفد کا خیر مقدم کیا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغان صدر اشرف غنی نے سعودی عرب کے دورے اور شاہ سلمان سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔شاہ سلمان نے افغان صدر کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل بن عبد العزیز ،وزراءاوردیگر شخصیات نے شرکت کی۔








