شاہ سلمان سے لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد حریری کی ملاقات

ریاض ۔ 07 نومبر (اے پی پی) سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے دارالحکومت ریاض میں لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد الحریری نے ملاقات کی ۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہ سلمان سے گزشتہ روز ریاض کے قصر یمامہ میں لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد الحریری نے ملاقات کی۔جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور لبنان کی تازہ صورتحال پر بات چیت کی۔ واضح رہے کہ …

ریاض ۔ 07 نومبر (اے پی پی) سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے دارالحکومت ریاض میں لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد الحریری نے ملاقات کی ۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہ سلمان سے گزشتہ روز ریاض کے قصر یمامہ میں لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد الحریری نے ملاقات کی۔جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور لبنان کی تازہ صورتحال پر بات چیت کی۔ واضح رہے کہ سعد حریری گذشتہ جمعہ سے سعودی عرب میں ہیں۔ انھوں نے ہفتہ کوجان کو خطرہ لاحق ہونے کے خدشے کے باعث اچانک وزارت عظمیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

Leave a Reply