شاہ سلمان مرکز غزہ میں مریضوں کے لیے لائف لائن، لمفیٹک سسٹم کے ٹیومر میں مبتلا فلسطینی بچے کا علاج

ریاض۔4جنوری (اے پی پی):سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز نے غزہ سے تعلق رکھنے والے 9 سالہ فلسطینی بچے یزن سامی نسمان کے علاج کے اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے جو لمفیٹک سسٹم کے ٹیومر میں مبتلا ہے۔اردو نیوز کے مطابق شاہ سلمان مرکز غزہ میں شدید طبی مشکلات سے دوچار افراد کے لیے ایک لائف لائن بن گیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز نے …

ریاض۔4جنوری (اے پی پی):سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز نے غزہ سے تعلق رکھنے والے 9 سالہ فلسطینی بچے یزن سامی نسمان کے علاج کے اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے جو لمفیٹک سسٹم کے ٹیومر میں مبتلا ہے۔اردو نیوز کے مطابق شاہ سلمان مرکز غزہ میں شدید طبی مشکلات سے دوچار افراد کے لیے ایک لائف لائن بن گیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز نے سرکاری چینلز کے ذریعے فلسطینی بچے کو علاج کے لیے کنگ حسین کینسر سینٹر منتقل کیا ہے،نو سالہ فلسطینی بچہ یزن سامی نسمان مختلف ٹیسٹوں کے بعد اب اردن میں زیرعلاج ہے۔اس سے قبل شاہ سلمان مرکز نےغزہ کی 7 سالہ فلسطینی بچی ايلين رامي الكيلانی کے علاج کے لیے مدد فراہم کی۔

آنت کے کینسر کے نازک اور خطرناک مرحلے میں مبتلا ایلین کو فوری اور خصوصی طبی نگہداشت کی ضرورت تھی۔پیدائشی طور پر دل کے مرض میں مبتلا فلسطینی بچی میرا صہیب عقاد کا سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی کامیاب علاج کیا گیا۔غزہ کی تین سالہ بچی سیلین شادی عبدالسلام کو علاج کے لیے اردن منتقل کیا جو شدید لیوکیمیا (خون کے سرطان) کے باعث نازک حالت میں مبتلا تھی۔

اسی طرح 16 سالہ حبیبہ یعقوب علی جو لمفوسیٹک لیو کیمیا میں مبتلا تھی، علاج کےلیے مدد کی گئی۔شاہ سلمان مرکز اس وقت اردن کے کنگ حسین سینٹر کے ساتھ غزہ سے تعلق رکھنے والے کینسر میں مبتلا150 مریضوں کے علاج کے لیے خصوصی پروجیکٹ چلا رہا ہے جس کی لاگت 3.6 ملین ڈالر سے زیادہ ہے۔شاہ سلمان مرکز نے 2024 میں غزہ میں کینسر کے مریضوں کے علاج کے لیے کنگ حسین کینسر سینٹر کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کا مقصد علاج سے محروم افراد کو بچانا تھا۔

مزید خبریں