ریاض ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) سعودی عرب کےامور حرمین کے نگران اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ خادم حرمین شریفین نے آب ز م زم نیٹ ورک کے دوسرے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ السدیس نے کہا کہ حکومت حرمین کی توسیع اور شہر مقدس کی تزئین کےلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ ان …
شاہ سلمان نے آب زمزم نیٹ ورک کے دوسرے منصوبے کی منظوری دیدی
ریاض ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) سعودی عرب کےامور حرمین کے نگران اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ خادم حرمین شریفین نے آب ز م زم نیٹ ورک کے دوسرے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ السدیس نے کہا کہ حکومت حرمین کی توسیع اور شہر مقدس کی تزئین کےلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ ان کے پیش نظر حرمین شریفین کے زائرین کو بہترین سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آب زم زم منصوبہ جو انتہائی اہمیت کا حامل ہے اسے مکمل کرنے کےلئے بھی خادم حرمین شریفین نے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔واضح رہے آب زم زم منصوبہ 2 حصوں پرمشتمل ہے جن میں پہلا حصہ جس میں آب ز م زم کے کنوئیں کی جانب آنے والی5 لائنوں کی تکمیل ہے جو مطاف کے مشرقی سمت میں واقع ہے۔ یہ منصوبہ 120 میٹر لمبا اور 8 میٹر چوڑا ہے۔زیر تکمیل منصوبے کا دوسرا حصہ آب ز م زم کے کنوئیں کے اطراف کنکریٹ کے ستون تعمیر کرنا ہے جو حرم شریف کے قدیم زیر زمین حصے میں ہے۔ توقع ہے کہ ماہ رمضان المبارک سے قبل آب زم زم کا زیر تکمیل منصوبے کے تمام مراحل مکمل ہوجائیں گے۔









