ریاض ۔ 25 فروری (اے پی پی) سعودی عرب کے شاہ سلمان (کل) اتوار سے براعظم ایشیا کے کئی ملکوں کے ایک ماہ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اس دورے کے دوران سعودی شاہ ملائیشیا، انڈونیشیا، جاپان اور چین کے علاوہ کئی دیگر ممالک بھی جائیں گے۔سعودی بادشاہ اپنے اِس دورے کے دوران مختلف ملکوں کے رہنماﺅں کے ساتھ دفاع، انسدادِ دہشتگردی اور اقتصادیات پر …
شاہ سلمان (کل) سے ایشیائی ملکوں کا طویل دورہ شروع کریںگے

مزید خبریں
ریاض ۔ 25 فروری (اے پی پی) سعودی عرب کے شاہ سلمان (کل) اتوار سے براعظم ایشیا کے کئی ملکوں کے ایک ماہ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اس دورے کے دوران سعودی شاہ ملائیشیا، انڈونیشیا، جاپان اور چین کے علاوہ کئی دیگر ممالک بھی جائیں گے۔سعودی بادشاہ اپنے اِس دورے کے دوران مختلف ملکوں کے رہنماﺅں کے ساتھ دفاع، انسدادِ دہشتگردی اور اقتصادیات پر خاص طور پر گفتگو کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وہ مختلف ملکوں کے سرمایہ کاروں کو سعودی عرب میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینے کی کوشش بھی کریں گے۔








