شدید بارشوں کے باعث صوبے کے بڑے دریائوں میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، پی ڈی ایم اے پنجاب

لاہور۔5ستمبر (اے پی پی):پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث صوبے کے بڑے دریائوں میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے جبکہ 9 ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کا بہائو 1 لاکھ 15 ہزار کیوسک، خانکی میں …

لاہور۔5ستمبر (اے پی پی):پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث صوبے کے بڑے دریائوں میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے جبکہ 9 ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کا بہائو 1 لاکھ 15 ہزار کیوسک، خانکی میں 2 لاکھ 5 ہزار کیوسک، قادر آباد میں 2 لاکھ 66 ہزار کیوسک اور ہیڈ تریموں پر 3 لاکھ 31 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر پانی کا بہائو 73 ہزار کیوسک، شاہدرہ پر 1 لاکھ 12 ہزار، سائفن پر1 لاکھ 14 ہزار، بلوکی ہیڈ ورکس پر1 لاکھ44 ہزار اور ہیڈ سدھنائی پر1 لاکھ 22 ہزار کیوسک ہے۔دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہائو 3 لاکھ 19 ہزار کیوسک، سلیمانکی پر1 لاکھ 42 ہزار کیوسک جبکہ پنجند ہیڈ ورکس پر3 لاکھ 10 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دریائوں کے اطراف سیر و تفریح اور ماہی گیری جیسی سرگرمیوں سے گریز کریں اور مکمل طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ دریائوں میں پانی کے بڑھتے بہا ئوکے باعث صورتحال نازک ہو سکتی ہے، اس لیے شہری غیر ضروری رسک نہ لیں۔

مزید خبریں