دبئی ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے آل راﺅنڈر شعیب ملک نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق جنوبی افریقن بلے باز گیری کرسٹن اور زمبابوے کے اینڈی فلاور کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، اسطرح شعیب ملک زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں 40ویں نمبر پر آ گئے ہیں، انہوں نے سری لنکا کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں 81رنز کی …
شعیب ملک نے ون ڈے کرکٹ میں گیری کرسٹن اور اینڈی فلاور کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا

مزید خبریں
دبئی ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے آل راﺅنڈر شعیب ملک نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق جنوبی افریقن بلے باز گیری کرسٹن اور زمبابوے کے اینڈی فلاور کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، اسطرح شعیب ملک زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں 40ویں نمبر پر آ گئے ہیں، انہوں نے سری لنکا کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں 81رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر یہ اعزاز پایا، شعیب نے 253 میچز میں نو سنچریوں کی مدد سے 6846 رنز بنا رکھے ہیں، اینڈی فلاور نے 6786 اور گیری کرسٹن نے 6798 رنز بنا رکھے تھے۔








